بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوادر میں کوسٹ گارڈز اور نیوی کی کارروائی، ا یک ٹنمنشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک بحریہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران گوادر کے علاقے جیوانی میں چھپائی گئی بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کارروائی کے دوران 1050 کلو چرس اور 200 کلو میتھ (آئس) ضبط کی گئی، جنہیں سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مالیت تقریباً 110 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ روکنے اور ملوث نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے اہم اقدام ہے، کیونکہ یہ نیٹ ورک دہشت گردوں کو منظم آمدنی فراہم کرتے ہیں۔
پاک کوسٹ گارڈز اور نیوی نے یقین دلایا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھیں گے اور کسی بھی ملوث نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔