بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخابات ،جمعیت اہلحدیث عالمی کاپی ٹی آئی امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کی صفِ اوّل کی مذہبی تنظیموں کے پاکستان تحریک انصاف سے اشتراک کا سلسلہ جاری مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اشتراکِ عمل کا جامع معاہدہ طے پاگیا ۔پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ۔مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پرپنجاب کے ضمنی انتخابات میں مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کی تحریک انصاف کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔پاکستان میں ریاستِ مدینہ کی طرز پر حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے باہم ملکر کام کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔مرکزی امیر مولانا شریف، سرپرست اعلیٰ مولانا منظور احمد اور سینیئر نائب امیر مولانا فضل الرحمان مدنی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔چیئرمین جمعیت علامہ طارق محمود یزدانی سیکرٹری جنرل حافظ ذاکر الرحمن صدیقی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری ،نائب صدر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور صوبائی رہنما مولانا عنائت الرحمن جمیل بھی موجود تھے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے زعماء کا بھرپور خیر مقدم کیا اورضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور حمایت پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔