بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران لونگ رینج میزائل تیار نہیں کر رہا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (ویب ڈیسک)ایسے کوئی شواہد یا انٹیلی جنس نہیں کہ میزائل امریکا تک پہنچ سکتے ہیں،۔ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایرانی میزائلوں کی حد دو ہزار کلومیٹر تک محدود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار نہیں کر رہا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے میزائلوں کی حد دو ہزار کلومیٹر تک محدود ہے، ہم نے جان بوجھ کر میزائل رینج محدود رکھی تاکہ کسی کو خطرہ محسوس نہ ہو اور میزائل رینج بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار نہیں کر رہا ہے اور ایسے کوئی شواہد یا انٹیلی جنس نہیں کہ میزائل امریکا تک پہنچ سکتے ہیں۔

سپریم لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیا سپریم لیڈر مجلس خبرگان منتخب کرے گی، سپریم لیڈر کا انتخاب ایران کا اندرونی معاملہ ہے، صدر، کابینہ اور پارلیمنٹ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ صرف ایران کے عوام کا حق ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ قیادت کے معاملے میں کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا، ہمارے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، طلبہ بھی حملوں میں مارے جا رہے ہیں، اسپتالوں اور شہری تنصیبات پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹھے پانی کے پلانٹس اور ریفائنریاں بھی حملوں کا نشانہ بنیں، حملوں میں کئی مقامات پر شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران میں آئل اسٹوریج ٹینکوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، فضائی حملوں کے بعد تہران کے آسمان پر گہرے دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔