بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی فورسز نے کئی امریکی فوجی قیدی بنا لیے، علی لاریجانی دعویٰ

تہران (ویب ڈیسک)ایران کے علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران کئی امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ بعض امریکی فوجی ایرانی فورسز کی تحویل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک اب سمجھ چکے ہیں کہ امریکا ان کی سلامتی یقینی نہیں بنا سکتا۔

۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ایران کے خلاف استعمال ہوں گے تو ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔علی لاریجانی نے مزید کہا کہ امریکا اپنے غلط اندازوں میں پھنس چکا ہے اور ایران پر حملے کر کے ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔