بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخابات، وزارت داخلہ میں امن وامان کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ضمنی انتخابات کے پیش نظر وزارت داخلہ میں امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ہدایت پر پنجاب کے ضمنی انتخابات میں امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔
مانیٹرنگ سیل صوبائی حکومتوں کے کنٹرول سینٹرز اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔
مانیٹرنگ سیل سے انتخابی حلقوں میں امن و امان کے حوالے سے مسلسل نگرانی کی جائے گی، پنجاب رینجرز اور فرنٹئیر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز بھی وزارت داخلہ مانیٹرنگ سیل سے رابطے میں رہیں گے۔
وزارت داخلہ مانیٹرنگ سیل 16 جولائی سے ضمنی انتخابات کے اختتام تک کام کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ مانیٹرنگ سیل ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کیلئے قائم کیا گیا ہے جبکہ مانیٹرنگ سیل کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ریسپانس کیلئے بھی قائم کیا گیا ہے۔