بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنگ نہیں چاہتے، لیکن بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں: کم جونگ

شمالی کوریا(نیوز ڈیسک )ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے خاموشی توڑ دی۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران امریکا جنگ پر پہلی بار کھل کر ردِعمل دیتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ نہیں چاہتا، لیکن اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم جونگ اُن نے فوجی اہلکاروں اور حکام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک، خصوصاً امریکا کو سخت تنبیہ کی اور اپنے ملک کی فوجی طاقت کا حوالہ دیا۔شمالی کوریا کا نیا بحری طاقت کا مظاہرہ: کم جونگ ان کی زیرِ نگرانی کروز میزائل کا کامیاب تجربہ۔انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو شرمناک اور غیرقانونی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کسی بھی ملک کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہم اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا ممکنہ طور پر مشرقِ وسطیٰ کے اس بحران کو اپنے جوہری پروگرام کے جواز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔کم جونگ اُن نے دعویٰ کیا کہ دنیا گینگسٹر طرز کی منطق پر چل رہی ہے اور صرف وہی ممالک محفوظ رہ سکتے ہیں جن کے پاس بے پناہ طاقت ہو۔