پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کے حوالے سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 16 مارچ کو مخصوص اوقات میں فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔
نوٹم کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے چھ سیکٹرز کو 16 مارچ کے روز عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 16 مارچ کو صبح 8 بج کر 30 منٹ سے صبح 10 بج کر 30 منٹ تک ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند رہے گی۔ اس وقفے کے دوران فضاء میں موجود پروازوں کو لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایوی ایشن حکام نے طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن لازمی ساتھ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے بچا جا سکے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں پر عارضی پابندی، نیا نوٹم جاری








