پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ثناء جاوید کی لائیو شو کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کے گیم شو کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثناء جاوید مقابلے کے دوران گیم شو میں اپنی ٹیم کی مدد کر رہی تھیں کہ اچانک اُنہیں ڈکار آ جاتی ہے۔
تقریباً 1 ماہ کے روزے رکھنے کے بعد ہر کسی کو ہاضمے کے معمولی مسائل کا سامنا ہے اور اداکارہ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
فہد مصطفیٰ نے یہ بات نوٹ کر لی اور ثناء جاوید کی ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سب ایک دوسرے سے ایڈریس سمجھ رہے ہو؟ کیا چل رہا ہے؟ مائیک کسی کے بھی ہاتھ میں نہیں ہے۔
اداکارہ نے ان سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم لوگ فیصلہ کرنے کے لیے آپس میں بات کر رہے ہیں۔
جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ کیا بات کر رہے ہیں؟ آپ تو ڈکاریں لے رہی ہیں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ یار حد ہے، شوبز شخصیات لائیو ٹی وی پر ڈکاریں لے رہے ہیں، افطاریاں پھوڑ کر آئے ہیں اور شو کے دوران ڈکاریں چل رہی ہیں، لیکن یہ قدرتی عمل ہے، کوئی مسئلہ نہیں۔








