سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ سیالکوٹ کے علاقے پسرور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی بس سے جا ٹکرائی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار تمام پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
سیالکوٹ: تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق








