بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران زخمی ڈی ایس پی احسن ذوالفقار انتقال کر گئے

ڈی ایس پی احسن ذوالفقار، جو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، دورانِ علاج چل بسے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، لیکن شدید زخموں کے باعث ان کی زندگی بچائی نہ جا سکی۔
واضح رہے کہ 6 جنوری 2025 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتا ہونے والے مصطفیٰ عامر کی لاش 14 فروری 2025 کو حب کے علاقے سے پولیس کو ملی تھی۔ تحقیقات کے مطابق مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر آگ لگا دی تھی۔
یہ واقعہ نہ صرف شہر بلکہ ملک بھر میں تشویش کا باعث بنا، اور پولیس افسر احسن ذوالفقار کی قربانی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذبے کی علامت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔