بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 4400 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروبار کے پہلے لمحے سے ہی اُبھرتا نظر آیا اور 4449 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 157,190 پر کھلا۔ بعد ازاں انڈیکس میں مزید 2005 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 154,745 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر پانچ دن کے لیے حملے کو موخر کرنے کے اعلان کے باعث عالمی مارکیٹوں میں مثبت رجحان پیدا ہوا، جس کا اثر ایشیائی کیپیٹل مارکیٹس پر بھی پڑا۔
بین الاقوامی مارکیٹس میں جاپان کا نکئی 0.75 فیصد، کوریا کا کاسپی 2.5 فیصد، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج 1 فیصد اور بھارتی نفٹی ففٹی 1.25 فیصد مثبت دکھائی دے رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی اور اقتصادی عوامل کے اثرات کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا اور کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا۔