بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 11: محسن نقوی کی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے لیے جمع ہونے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں لاہور میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی اور لیگ کا آفیشل ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود پیمانے پر منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو ترجیح دینا ضروری ہے، اور آج کی یہ قربانی کل کی آسانی میں تبدیل ہوگی۔”
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اب ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اسے مزید آگے لے کر جانا ممکن ہے۔
اس تقریب میں فرنچائز اونرز، پی ایس ایل ٹیموں کے کپتان، ہیڈ کوچ، نیشنل ٹیم کے کھلاڑی اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں سکندر رضا، روی بوپارہ، تبریز شمسی، ٹم پین، مائیک اسمتھ، برینڈن ولسن اور سڈلا شامل تھے۔
سیاسی شخصیات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شفاع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز بھی شریک ہوئے۔
محفل میں شائقین کرکٹ اور شرکاء نے پاکستان سپر لیگ کے اعزاز اور ملک کی کرکٹ کی ترقی کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔