بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عیدالفطر: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد

خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات عیدالفطر کے دوران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ عید کے تین دنوں میں دو لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاح صوبے کا رخ کر کے قدرتی مناظر اور سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوئے۔
خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔ ڈی جی اتھارٹی، عثمان محسود کے مطابق وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی ہدایات پر سیاحوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔
عثمان محسود نے بتایا کہ سب سے زیادہ سیاح وادی سوات پہنچے، جہاں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد نے سیر کی۔ گلیات میں 51,886 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جبکہ 76 غیر ملکی سیاح بھی صوبے کے سیاحتی مقامات کا حصہ بنے۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عید کے دوران سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورازم پولیس کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں اور ٹورازم ہیلپ لائن 1422 نے 24 گھنٹے سروس فراہم کی۔ صوبائی عوام نے بھی سیاحوں کی بھرپور مہمان نوازی کر کے انہیں خوش آمدید کہا۔