بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پروازیں متاثر، ایئرپورٹس پر جزوی بحالی

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے سبب پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، تاہم العین اور فجیرہ ایئرپورٹس پر جزوی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متعدد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایئرلائنز کے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر معمول پر آنے تک شیڈول متاثر رہنے کا امکان موجود ہے، لہٰذا مسافروں کو اپنے سفر میں ممکنہ تاخیر کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔