بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہنوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آسکے، شیر افضل مروت

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک)شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے، ان کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آسکے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کی یہ قیادت نہ خود کام کرتی ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو واپس لانے کیلئے پارٹی کو انہیں راضی کرنا ہوگا، علی امین گنڈ پور کو ہٹانے کیلئے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایسے بندے کو اب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول نہیں چلا سکتا، موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگاتے ہیں، موجودہ وزیراعلیٰ تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ جب تک علی امین اور بیرسٹر گوہر کو آگے نہیں لایا جاتا پارٹی آگے نہیں جائے گی۔