بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں بجلی کاشارٹ فال 6ہزار 65 میگا واٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد (ممتاز نیوز ) ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھنے لگی ہے ، بجلی کاشارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ۔

ملک میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ ہے، بجلی شارٹ فال کے باعث ملک بھرکےبڑےشہروں میں 8 گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں 9-10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری  ہے ۔