بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام کا مطلب امن ہے، پاکستان امن کا علمبردار ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کو امن کا علمبردار قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سابق کپتان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اسلام امن کا نام ہے۔ پاکستان امن کا علمبردار ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے بیان پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔