بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 100 رنز پر ڈھیر کردیا

کراچی (نیوزڈیسک)کرس گرین نے 3 جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور رچرڈ گلیسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں

کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 2026 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں صرف 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حسیب اللہ خان 19 اور آصف علی 15 رنز بنا سکے، تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کرس گرین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور رچرڈ گلیسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث قلندرز کی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور ابتدائی اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 16 رنز بنا لیے ہیں۔

یونائیٹڈ کو جیت کے لیے مزید 85 رنز درکار ہیں جبکہ 104 گیندیں باقی ہیں، جس سے میچ میں اس کی پوزیشن کافی مستحکم نظر آ رہی ہے۔