بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ایئرپورٹ سے حج پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز آج علی الصبح روانہ ہوگی

کراچی ایئرپورٹ سے حج (Hajj) پروازوں کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق پہلی حج پرواز آج علی الصبح 3 بجے روانہ ہوگی، جسے گورنر سندھ عازمین حج کو رخصت کریں گے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق عازمین حج کی روانگی کے لیے وزارت مذہبی امور اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں تبدیلی

حکام کا کہنا ہے کہ عازمین حج امیگریشن اور دیگر مراحل کے لیے رات 8 بجے سے ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہوں گے۔

“روڈ ٹو مکہ” پروجیکٹ کے تحت امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی حکام عازمین کی ون ٹائم امیگریشن وہیں پر انجام دیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن ایف آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے لیے تمام خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور امیگریشن عملے کو اس مقصد کے لیے خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔