بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں تبدیلی

اسلام آباد(islamabad) میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی(property) کی ویلیوایشن میں تبدیلی کر دی گئی، اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سال تک کی عمارت کی قیمت 3 ہزار سے کم ہو کر 2500 روپے فی مربع فٹ رہ گئی جبکہ 5 سال سے پرانی عمارت کی قیمت 1500 سے کم ہو کر 1200 روپے فی مربع فٹ مقرر کر دیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد کے ریٹس میں کمی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بی 17، سی 14 اور سی 15 سیکٹرز میں پلاٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی۔

مزیدپڑھیں:پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے بجلی کےمفت یونٹس کی سہولت ختم

اسی طرح، ڈی 12 میں فلیٹس اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن بھی کم کر دی گئی، جی 13 سے جی 17 تک مختلف سیکٹرز میں قیمتیں کم کر دی گئیں۔

مارگلہ ٹاوٴن، چک شہزاد اور بنی گالا میں بھی سرکاری قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

مختلف ایریاز میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں 30 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تاہم بلیو ایریا اور بڑے کمرشل علاقوں کی قیمتیں زیادہ تر برقرار ہے۔