بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں میں واقع ہائیکنگ ٹریلز(Hiking trails) کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سیدپور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل کو آج (20 اپریل 2026) سے تاحکمِ ثانی عام شہریوں کے لئے بند رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کا یہ اقدام عوامی مفاد اور انتظامی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ہائیکنگ ٹریلز پر ہر قسم کی عوامی سرگرمی پر پابندی ہوگی جب تک مزید احکامات جاری نہیں کئے جاتے۔

مزیدپڑھیں:اے این ایف کی کارروائیاں، 105.96 کلو گرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

ضلعی انتظامیہ نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن میں چیف کمشنر آفس، اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے، وزارت داخلہ اور پیمرا شامل ہیں، میڈیا کو بھی اس حوالے سے عوامی آگاہی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے پولیس اور انتظامیہ کو سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کی تاکید کی ہے جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احکامات کی مکمل پابندی کریں اور بندش کے دوران ان مقامات کا رخ نہ کریں۔