بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گودی میڈیا ہی بھارت کا سب سے بڑا دشمن، سنجیدہ بھارتی صحافیوں کی رائے

گودی میڈیا میں حقائق کی کوئی وقعت نہیں بلکہ صرف اور صرف جھوٹ اور پراپیگنڈے کازور ہے تاہم بھارت میں اب گودی میڈیا (godi media)کو ملک کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے آوازیں اٹھنے لگیں ہیں سپریہ شری نے

مودی سرکار کو کہا کہ چھپن انچ کی چھاتی میں چوہے کا کلیجہ ہے۔ گودی میڈیا کے سارے جتن خاک،دنیا میں پاکستان کا چرچے

آج کے دور میں اطلاعات کی جنگ پہلے سے کہیں زیادہ شدت اختیار کرچکی ہے ، بدقسمتی سے ہمارے پڑوسی ملک کا گودی میڈیا مخصوص بیانیہ بنانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگارہاہے۔

بار بار پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور من گھڑت کہانیوں کو فروغ دیتا ہے۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جھوٹ کی عمر زیادہ طویل نہیں ہوتی ، اور سچ چاہے جتنا بھی دبانے کی کوشش کی جائے ۔ آخرکار سامنے آہی جاتا ہے۔

حالیہ عالمی حالات ، ایران اور امریکا کشیدگی کے دوران کس طرح گودی میڈیا سنسنی خیزی کو حقیقت پر ترجیح دیتا رہا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان نے نہایت متوازن، ذمہ دار اور مؤثر سفارتکاری کا مظاہرہ کیا جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مزید فنڈ نگ کی راہ ہموار، پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم 75 کروڑ ڈالر کر دیا

گودی میڈیا کی ساری کوششیں مٹی میں مل چکیں آج بھارت کے ایوانوں اور غیرجانبدار صحافتی حلقوں سے سچ کی آوازیں اٹھ رہی ہیں ، مودی سرکار کو آئینے میں اس کا مکروہ چہرہ دکھارہی ہے ۔

بھارتی کانگریس کی خاتون ترجمان سپریہ شری ناتےبھی سچ بولے بنا نہ رہ سکیں ، مودی سرکار کو مخاطب کرکے کہا چھپن انچ کی چھاتی میں کلیجہ چوہے کا ، ایک اور خاتون صحافی نےکہا ، ہم تیل خریدنے یا نہ خریدنے کے فیصلے بھی امریکا کے اشارے پر کرتے ہیں۔

ٹرمپ کے حکم پر ہی مودی دوڑے دوڑے اسرائیل پہنچے تھے۔ بات یہاں ختم نہیں ہوتی ، گودی میڈیا کے ایک صحافی کو تجزیہ کار نے لائیو شو میں درباری تک کہہ دیا۔ بھارتی سنجیدہ صحافی گودی میڈیا کو ملک کا سب سے بڑا دشمن قرار دے رہے ہیں ۔