بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب تعلیمی بورڈز، میٹرک تا اے لیول فیل طلبا کیلئے امتحانی مواقع بڑھا کر 6کردیئے

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے فیل طلبا کے لیے امتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیے گئے۔ اب طلبا 4 سال میں 6 بار امتحان دے سکیں گے۔ نئی پالیسی (new examination policy punjb)کا اطلاق سالانہ امتحان 2024 سے ہوگا۔

پنجاب کے تمام بورڈ میں فیل ہونے والے طلبا کے امتحانی مواقع میں اضافہ کردیا گیا، طلبا کو امتحان دینے کے مواقع بڑھا کر 6 کردیئے گئے۔

فیل ہونے والے طلبا کو4سال کے عرصے میں 6 مرتبہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔

فیصلے کا اطلاق میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور او لیول، اے لیول سمیت تمام گروپس پر ہوگا۔ اضافی مواقع لینے والے طلبا کو موجودہ نصاب کے تحت ہی امتحان دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:تنقید کا طوفان: پی ٹی آئی کی حکمت عملی امیر مقام کے شدید طنز کا نشانہ بن گئی

پاس ہونے کے بعد اضافی مضامین کے امتحان دینے والوں پر بھی پالیسی لاگو ہوگی۔