بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تنقید کا طوفان: پی ٹی آئی کی حکمت عملی امیر مقام کے شدید طنز کا نشانہ بن گئی

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جلسوں میں ناکامی کے بعد پارٹی کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس (assembly in stadium)اسٹیڈیم میں منعقد کرنا پڑا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوہاٹ، حیات آباد اور مردان میں ہونے والے جلسے عوامی پذیرائی حاصل نہ کر سکے، جس کے باعث اب پارٹی کو اپنے ہی ارکانِ اسمبلی اور وزراء کو اسٹیڈیم میں جمع کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق عوام کے ساتھ ساتھ کارکن بھی پی ٹی آئی کے بیانیے سے مایوس ہو چکے ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ جب اسمبلی کی باقاعدہ عمارت موجود ہے تو اس کے بجائے اسٹیڈیم میں اجلاس بلانا غیر ضروری اخراجات کے مترادف ہے، جس کا حساب عوام کو دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 13 برسوں میں دہشت گردی، بے روزگاری اور ترقی کے معاملات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی نہ ہونے کے باعث پی ٹی آئی نت نئے اقدامات کے ذریعے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:ہر صورتحال کیلئے تیار، جنگ بندی کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں، اسماعیل بقائی

انہوں نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ اسٹیڈیم میں اجلاس بلانے کا ایک مقصد شاید یہ بھی ہو سکتا ہے کہ رہنماؤں کو جیل جانے کی زحمت نہ کرنا پڑے، کیونکہ اب وہاں بھی ان کی موجودگی کم نظر آتی ہے۔