اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالنے کی خواہش کرکے عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فواد چودھری ایک بار پھر سیاسی خانہ بدوش بننے والے ہیں۔
عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے ،فیصل کریم کنڈی








