بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اللّٰہ کے واسطے کراچی کی سڑکیں ٹھیک کر دیں: شگفتہ اعجاز

پی ٹی وی کے کلاسک ڈراموں میں اپنی یادگار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز(Shagufta Ejaz) نے شہرِ کراچی سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے کراچی کے بارے میں اپنی بے لاگ رائے کا اظہار کیا۔

ایک سوال کہ اگر آپ کو کراچی کو ایک جملے میں بیان کرنا ہو تو کیا کہیں گی؟ کے جواب میں اداکارہ نے صرف ایک لفظ کا استعمال کیا اور کہا کہ ’گندا‘۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے بارے میں یہ اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ یہ میرے دل کی بات ہے، یہ میرا شہر ہے، میں یہاں رہتی ہوں، اسی لیے میں نے فوراً آپ سے اس کی شکایت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتِ حال دیکھ کر مجھے غصہ آتا ہے۔

مزیدپڑھیں:غزہ کے بچوں کی صدمے کے سبب بولنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا انکشاف

انہوں نے متعلقہ حکام کو اللّٰہ کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کو ٹھیک کر دیں، ان کی تعمیر اور بہتری پر توجہ دیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد شگفتہ اعجاز کی اس رائے سے اتفاق کرتی نظر آئی، تاہم کچھ افراد نے ان کے اس واضح مؤقف کو ناپسند بھی کیا۔