جنوبی لبنان(South Lebanon) میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 6 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنگوں کے باعث ایران اور لبنان میں تین کروڑ بیس لاکھ افراد بے گھر ہیں۔ بیشتر صحت مراکز تباہ یا بند ہیں، بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور دوائیں کم ہیں۔
مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز کا محاصرہ: ایران کب تک مقابلہ، امریکا کتنی دیر تک دباؤ برقرار رکھ سکے گا؟
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارۂ صحت کو فوری طور پر تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔









