بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واشنگٹن میں دورانِ پریس ڈنر فائرنگ؛ وزیراعظم کا اظہار تشویش، امریکی صدر کے لیے نیک تمنائیں

وزیرِاعظم شہباز شریف (Shahbaz Sharif)نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کراسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام مین وزیرِاعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف فائرنگ کے واقعے پر شدید صدمے کا اظہار جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر شرکاء کے محفوظ ہونے پر اطمینان کیا۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمنائیں، سلامتی اور خیریت کی دعا کی۔

مزیدپڑھیں:باقی سیاستدانوں کی طرح منافق نہیں ہوں، ذوالفقار بھٹو جونیئر

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واقعے کی خبر سے شدید تشویش ہوئی، خوشی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے سالانہ ڈنر کی تقریب کے دوران اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی تھی۔

فائرنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اؤل کو سیکیورٹی ادارے نے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔