بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن نقوی شی میل کی طرح چلتے ہیں، لیڈر کے بارے میں بولنے والے کو جواب تو ملے گا، کامران مرتضیٰ

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ(Kamran Murtaza) نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی بارے میں نے شی میل کا لفظ استعمال نہیں کیا، میں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے بارے میں کہا جب وہ چلتا ہے تو شی میل کی طرح چلتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر کے بارے کوئی اگر الفاظ بولے گا تو اس کو جواب تو ملے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی بارے میں نے شی میل کا لفظ استعمال نہیں کیا ، میں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے بارے میں کہا جب وہ چلتا ہے تو شی میل کی طرح چلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ، رسول صلی علیہ وآلہ وسلم کے بعد ریاست بارے ہماری ایک ہی پالیسی ہے ، ریاست کی باؤنڈری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، سیاسی بات کا سیاسی انداز میں بات ہونی چاہیے، ذاتی حملے نہیں ہونے چاہیے، ملک میں صاف شفاف انتخابات کے لیے قانون پہلے ہی موجود ہیں۔

مزیدپڑھیں:امریکی فوج میں اجتماعی قبریں کھودنے کی ٹریننگ شروع، ہولناک جنگ کا خطرہ

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد ہونا ضروری ہے، انتخابات میں دھاندلی کو کسی قانون کے تحت پکڑا جا سکتا ہے، کیا ار اوز اور پریزائیڈنگ آفیسرز دھاندلی کے خلاف گواہی دیں گے ؟

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ نئے صوبوں کی حمایت کے حوالے سے بات کر رہے ہیں ، 28 ویں آئینی ترمیم نومبر کے تیسرے ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔