بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای میں امیروں کی تعداد میں زبردست اضافہ، حیران کن رپورٹ سامنے آگئی

متحدہ عرب امارات(United Arab Emirates) میں ارب پتی افراد کی تعداد میں نمایاں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو ملک کی مضبوط معیشت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع کی عکاسی کرتی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق 2026 میں متحدہ عرب امارات میں انتہائی امیر افراد کی تعداد تقریباً 4,851 ہے، جو 2031 تک بڑھ کر 6,588 تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی، کاروباری مواقع، ٹیکس میں نرمی اور پرکشش رہائشی سہولیات ہیں، جس کے باعث امیر افراد تیزی سے امارات کا رخ کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:امریکا سے مذاکرات پر اہم پیشرفت؛ ایرانی وزیر خارجہ آج شام واپس اسلام آباد آئیں گے

خصوصی طور پر دبئی کو لگژری رہائشی جائیدادوں کے حوالے سے عالمی سطح پر دوسرا تیزی سے ترقی کرنے والا شہر قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال دبئی میں لگژری پراپرٹی کی قیمتوں میں 25.1 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو عالمی رجحانات میں نمایاں ہے۔

ماہرین کے مطابق دبئی اور دیگر امارات میں جائیداد کے شعبے میں یہ تیزی نہ صرف سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر امارات کو ایک اہم مالیاتی اور رہائشی مرکز کے طور پر بھی مضبوط بنا رہی ہے۔