قومی کرکٹر عماد وسیم (Imad Wasim)کی اپنی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے فروری 2026 میں شادی کی، جو ایک طویل عرصے تک خفیہ رہنے والے تعلق کے بعد سامنے آئی۔
عماد وسیم اس سے قبل ثانیہ اشفاق سے شادی شدہ تھے، جن سے ان کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، اور ان کی شادی تقریباً 5 سال تک قائم رہی۔
View this post on Instagram
عماد وسیم اب دعویٰ کرتے ہیں کہ نائلہ راجہ سے شادی ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے، جب کہ نائلہ بھی عماد سے شادی کو اپنی زندگی کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتی ہیں۔
تاہم، پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کر رہے ہیں اور عماد و نیلا دونوں کو بے وفا سمجھتے ہیں۔
ان دنوں عماد وسیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ نائلہ راجہ بھی میچز کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔
حال ہی میں ایک میچ کے دن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نائلہ راجہ عماد وسیم کا ہاتھ تھامے ان سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دونوں کو شدید تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کا زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
ایک صارف نے لکھا کہ یہ آ گئی ہے، اللہ دوسروں کے شوہروں کو اس سے محفوظ رکھے۔
ایک اور صارف نے لکھا ’اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی میں سے کوئی بھی ان دونوں سے بات نہیں کر رہا‘۔
View this post on Instagram
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ایک عورت اور بچوں کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کر کے سکون سے کیسے سوتے ہیں؟
ایک اور نے لکھا ’ثانیہ اشفاق اس سے زیادہ خوبصورت تھیں‘۔









