پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسید خورشید شاہ( Syed Khursheed Ahmed Shah )نے رکن قومی اسمبلی میراعجاز حسین جاکھرانی( Mir Aijaz Hussain Jakhrani) کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اعجاز حسین جاکھرانی کے بیٹے کی وفات کی خبر سن کر انہیں دلی صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ جوان اولاد کا بچھڑ جانا ایک بڑا سانحہ ہوتا ہے، اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزیدپڑھیں:روبینہ خالد کا میر اعجاز جاکھرانی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارِ افسوس
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔









