بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مظفرآباد،خالی کرسیاں، جلسہ پی ٹی آئی کیلئے پاور شونہیں سوالیہ نشان بن گیا

مظفرآباد میںپی ٹی آئی نے اپنے جلسے کو خیبرپختونخوا سے باہر سیاسی طاقت کے مظاہرے کے طور پر پیش کیا تھا، جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے لیے بھرپور انتظامات (complete arrangements)کیے گئے۔

جلسہ گاہ میں بینرز آویزاں کیے گئے، میڈیا کو متحرک کیا گیا اور بڑے اجتماع کا تاثر دینے کے لیے 1100 سے زائد کرسیاں لگائی گئیں۔

تاہم جلسے میں عوامی شرکت توقعات کے مطابق نہ ہو سکی اور متعدد نشستیں خالی رہ گئیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ جلسہ پی ٹی آئی کے لیے اپنی عوامی مقبولیت اور تنظیمی قوت دکھانے کا موقع تھا، لیکن کم حاضری نے جماعت کی زمینی رابطہ کاری پر سوالات اٹھا دیے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کا راولپنڈیز کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پی ٹی آئی کے لیے غور و فکر کا موقع ہے کہ وہ خیبرپختونخوا سے باہر اپنی سیاسی پہنچ اور کارکنوں سے رابطے کو مزید مضبوط بنائے۔