بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب بھر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

پنجاب (Punjab)بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 34 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، 203 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 ہزار 389 مرد، 6963 خواتین، 14 ہزار 224 بچے شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:قزاقوں کا جہاز پر قبضہ، مغوی پاکستانیوں کا حکومت سے فوری مدد کا مطالبہ

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10771، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11131، غیر قانونی مقیم 12643 غیر ملکی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے، پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔