بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر(Karan Johar) نے فلمی دنیا میں بڑھتی ہوئی پیڈ پبلسٹی اور مصنوعی تشہیر کے رجحان پر کھل کر تنقید کی ہے۔
کرن جوہر نے کہا کہ آج کل فلموں کی کامیابی اور مقبولیت کا اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق فلموں کی تشہیر اس حد تک کمرشل ہو چکی ہے کہ یہ فرق کرنا دشوار ہو گیا ہے کہ کون سی تعریف حقیقی ہے اور کون سی خریدی گئی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ بالی ووڈ میں دکھاوے پر مبنی پروموشنل مہمات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جہاں فلموں کو کامیاب دکھانے کے لیے بڑے پیمانے پر پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رجحان نے فلم بینوں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے اور ناظرین کے لیے اصل معیار کو پہچاننا مشکل بنا دیا ہے۔
کرن جوہر نے زور دیا کہ کسی بھی فنکار کی اصل پہچان اس کا کام ہونا چاہیے، نہ کہ مہنگی تشہیری مہمات۔ ان کے مطابق اگر مواد مضبوط ہو تو وہ خود ہی لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، اس کے لیے اضافی مصنوعی سہاروں کی ضرورت نہیں پڑتی۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو میں منتقل
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پیسے دے کر کروائی جانے والی تشہیر حد سے بڑھ چکی ہے، جس کے باعث یہ سوال اہم ہو گیا ہے کہ آیا ناظرین واقعی کسی فلم کو پسند کر رہے ہیں یا وہ صرف ایک مضبوط پی آر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔









