ممبئی میں ہونے والی ایک رنگارنگ میوزیکل تقریب اس وقت یادگار بن گئی جب بالی ووڈ کے ”مسٹر پرفیکشنسٹ“ عامر خان(Aamir Khan) اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے بیٹے جنید خان کی آنے والی فلم والی فلم ”ایک دن“ کے حوالے سے گفتگو اور پرفارمنس دیکھ کر جذباتی ہوگئے اوران کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
تقریب کے دوران جیسے ہی فلم کی پرفارمنسز شروع ہوئیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ فلم کی ہیروئن سائی پلّوی نے مسکراتے ہوئے ان سے بات کر کے ماحول کو ہلکا کرنے کی کوشش کی، جبکہ جنید خان بھی اپنے والد کے قریب بیٹھے جذباتی لمحے کو محسوس کرتے رہے۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اسے باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کی مثال قرار دیا۔
دوسری جانب سائی پلّوی بھی اس تقریب میں خاصی جذباتی نظر آئیں۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے نہایت عاجزی سے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں اتنے باصلاحیت لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا، ”عامر سر تو بہادری سے سب کے سامنے جذباتی ہو جاتے ہیں، لیکن مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ لائٹس مدھم ہو جائیں تاکہ میں بھی کھل کر اپنے جذبات ظاہر کر سکوں!“
View this post on Instagram
سائی پلوی نے اپنے ساتھی اداکار جنید خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہت اچھا، فرمانبردار اور بہترین ایکٹر قرار دیا، جس پر ہال میں موجود لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ گئی۔
مزیدپڑھیں:بالی ووڈ میں پیسے دے کر اپنی تعریف کرائی جاتی ہے، کرن جوہر کا انکشاف
یہ فلم سائی پلّوی کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ ان کی پہلی ہندی فلم ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس نئے سفر کے لیے تھوڑی نروس ہیں، مگر ساتھ ہی بے حد پرجوش بھی ہیں۔ انہوں نے عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع ان کے کیریئر کا ایک خوبصورت موڑ ہے۔
فلم ”ایک دن“ کی کہانی ایک شرمیلے نوجوان (جنید خان) کے گرد گھومتی ہے جو اپنی کولیگ (سائی پلّوی) سے محبت تو کرتا ہے مگر اظہار نہیں کر پاتا۔ کہانی میں دلچسپ موڑ تب آتا ہے جب جاپان میں ایک حادثے کے بعد ہیروئن کو یادداشت کا مسئلہ ہو جاتا ہے اور وہ صرف ہیرو کو یاد رکھتی ہے، جس سے محبت کی کہانی ایک نئے رنگ میں ڈھل جاتی ہے۔
Sai Pallavi spoke so beautifully at the Ek Din promotion event.
Her words were simple, graceful and honest… people could instantly connect with her.There is something about the way she speaks… There is no performance, no pretence, just staright from the heart with… pic.twitter.com/7ir5qK88Li
— SaiPallaviCanvas (@pallavicanvas) April 26, 2026
یہ فلم عامر خان کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے ذریعے وہ اپنے دیرینہ ساتھی اور ہدایت کار منصور خان کے ساتھ طویل عرصے بعد بطور شریک پروڈیوسر (کو-پروڈیوسر) واپسی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس جوڑی نے ماضی میں ”قیامت سے قیامت تک“ اور ”جو جیتا وہی سکندر“ جیسی شاہکار فلمیں دی ہیں۔
ہدایتکار سنیل پانڈے کی یہ پہلی فلم ہے، جبکہ اسے عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
کہا جا رہا ہے کہ اگر تقریب کے جذباتی مناظر کچھ بتاتے ہیں، تو ”ایک دن“ صرف ایک فلم نہیں بلکہ جذبات، محبت اور یادوں کا ایک خوبصورت سفر ثابت ہو سکتی ہے۔









