پاکستان سپر لیگ (PSL)کے گیارہویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ وارنر(david warner) نے پشاور زلمی کے شاہنواز دھانی کو سرپرائز گفٹ دے دیا۔
شاہنواز دھانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں ان کے بیگ اور دوسری تصویر میں ان کے ہاتھ میں مین آف دی میچ ٹرافی موجود ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا ’میں نے جیسے ہی اپنا کٹ بیگ کھولا تو مجھے اس میں سے یہ ’مین آف دی میچ ٹرافی‘ ملی‘۔
مزیدپڑھیں:ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں
دھانی نے مزید کہا کہ ’میں نے یہ ٹرافی اپنے پاس رکھ لی کیونکہ یہ لیجنڈ ڈیوڈ وارنر میرے لیے چھوڑ کر گئے ہیں، شکریہ وارنی‘۔
https://x.com/ShahnawazDahani/status/2048140370148819394?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2048140370148819394%7Ctwgr%5E3f6af027977f1f0259d71c3c5a5ebf6fdb593974%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2810347%2Fshahnawaz-dhani-overjoyed-with-surprise-gift-from-david-warner-2810347
دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈیوڈ وانر نے اسے اپنے دوست شاہنواز دھانی کے نام کیا تھا۔
Who is the special friend Warner dedicated his Player of the match award to? 👀#HBLPSL11 | #NewEra | #QGvKK | #GoGold | #GoldenRibbon 🎗️ pic.twitter.com/PAa75VESYm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 25, 2026
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی بناء پر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی۔









