پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک(Sahifa Jabbar Khattak) نے حالیہ تنقید کے بعد ناقدین کو منفرد انداز میں جواب دیتے ہوئے اپنی منی اسکرٹ میں تصاویر شیئر کر دیں۔
صحیفہ جبار مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی بے باک رائے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
حال ہی میں انہیں ایک ایونٹ میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے مختلف مواقع کی منی اسکرٹ میں تصاویر شیئر کر دیں۔
ان تصاویر میں سیاہ اور سفید اسکرٹس کو کیژول شرٹس کے ساتھ زیب تن کیا گیا ہے، جبکہ ایک تصویر جم کی بھی شامل تھی۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ میرا لیگ ڈے برباد نہ کرو، ان کے اس کیپشن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی توجہ ملی۔
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل میں سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کا انکشاف
صحیفہ کے مداحوں اور دوستوں نے ان کی فٹنس اور اعتماد کی تعریف کی، جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ صحیفہ جبار نے ٹرولنگ کو حد سے زیادہ سنجیدہ لے لیا ہے۔









