راولپنڈی، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ خوارج(fitna al khawaraj) سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کےگروہ کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں اس گروہ کو نشانہ بنایا، کارروائی میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ افغان حکومت اپنے شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزرز کو بطور شیئر ہولڈر شامل کرلیا گیا
عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کےخلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہےگی اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا۔









