بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ٹی مہارت میں تاریخی کامیابی ،پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں میں کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، جہاںایس سی او( Special Communications Organization )کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور Cisco اکیڈمی نے مشترکہ طور پر اہم اعزاز اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سسکو اکیڈمی نے “سسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 سے زائد ممالک کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی 500 سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز شریک تھیں۔

ماہرین کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل مستقبل کی عکاس ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی نوجوان عالمی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:بھارتی کشیدگی کےدوران عالمی سطح پرپاکستان کاذمہ داررویہ اوردوٹوک موقف

ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 سے زائد آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس کے ذریعے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو جدید تربیت اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایس سی او اور سسکو اکیڈمی کی شراکت داری نہ صرف نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہی ہے بلکہ انہیں عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بھی بنا رہی ہے، جو پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔