بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کو ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا جا سکتا، ایرانی فٹبال فیڈریشن کا دوٹوک مؤقف

ایرانی فٹبال فیڈریشن (Iranian Football Federation) نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی بیرونی طاقت ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کر سکتی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیڈریشن نے ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی شرکت سے متعلق جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ کے آغاز میں اب تقریباً ایک ماہ کا وقت باقی ہے اور قومی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ایرانی فٹبال ٹیم نے اپنی صلاحیت اور کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، اس لیے کسی بیرونی دباؤ یا سیاسی عوامل کی بنیاد پر ایران کی شرکت پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔

مزید پڑھیں؛ڈھاکہ ٹیسٹ: تیسرے دن کا پہلا گھنٹہ فیصلہ کن ہوگا، امام الحق

بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کے تربیتی کیمپ مسلسل جاری ہیں اور کھلاڑی ترکیہ روانگی تک تیاریوں کا سلسلہ برقرار رکھیں گے تاکہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے مزید کہا کہ ایران یقینی طور پر ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، تاہم میزبان ملک کو ایران کے تحفظات اور مؤقف کا احترام کرنا ہوگا۔

فیڈریشن کے مطابق اگر میزبان نے بین الاقوامی میزبانی کے تقاضوں اور آداب کو نظر انداز کیا تو ایران اپنے مؤقف کا اظہار مؤثر انداز میں کرے گا۔