بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو ہفتوں میں مسلسل 3 بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں اضافہ

وفاقی حکومت نےگزشتہ دو ہفتوں میں مسلسل تین بار اضافہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات (Petroleum Products)کی قیمتوں اورلیوی کا بھاری بوجھ شہریوں پرمنتقل کیا گیا

، صرف پندرہ روزمیں پٹرولیم مصنوعات 61روپے16پیسے تک فی لٹر مہنگی کی گئیں جبکہ اسی دوران پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کو ملاکرلیوی میں فی لٹر79روپے 40پیسے تک کا اضافہ کیا گیا،سرکاری اعدادو شمار کی بنیاد پرحکومت نے15 روزمیں ہائی سپیڈ ڈیزل 61روپے16 پیسے اور پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 48روپے 20کا اضافہ کیا ،اسی دوران وفاقی حکومت نےپٹرول پر فی لٹر لیوی میں 36روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لٹر پر 42روپے 60پیسے لیوی لگائی گئی۔

مزیدپڑھیں:کیا ہم مرغی کے پنجے کھا سکتے ہیں اور یہ چکن کے دوسرے حصوں کے مقابلے میں خاص کیوں ہیں؟