بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(Toba Tek Singh) کے رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ایوب گادھی کے تین ساتھی جاں بحق ہوگئے، واقعہ رجانہ میں ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر پیش آیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ایوب گادھی کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدپڑھیں:روس جنگ کے لیے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف، یوکرین کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے

حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ندیم، خالق داد بلوچ، ضیغم اور حق نواز شامل ہیں۔