پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔
مزیدپڑھیں:دہشت گردوں کو ملکی ترقی اورامن کی راہ میں روکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم
انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 22ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
An important milestone for Noman Ali! 👏
He completes 1️⃣0️⃣0️⃣ Test wickets ✨#BANvPAK pic.twitter.com/ZepOndqnMX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔
Noman Ali becomes the oldest player to get to 100 Test wickets 👏 pic.twitter.com/ReJ9ykDLXw
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 12, 2026
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز یاسر شاہ کے پاس ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 17 میچز میں انجام دیا تھا۔
مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر بھی اسپنر سعید اجمل ہیں جنہوں نے 19 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
اسپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اب نعمان علی ہیں جبکہ ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا نے یہ کارنامہ 23 میچز میں انجام دیا تھا۔
39 سال اور 217 دن کی عمر میں نعمان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے معمر ترین کھلاڑی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تقریباً 130 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے Bobby Peel کے پاس تھا، جنہوں نے 1896 میں 39 سال اور 180 دن کی عمر میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔









