بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کانزفلم فیسٹیول: عالیہ بھٹ کو ریڈ کارپٹ پر ملا جلا ردعمل، ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول(Cannes Film Festival) 2026 کے افتتاحی روز شرکت کر کے ریڈ کارپٹ پر اپنی موجودگی کا اظہار کیا، تاہم ان کی آمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بحث چھڑ گئی ہے۔

عالیہ بھٹ معروف ڈیزائنر تمارا رالف کے تیار کردہ ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں۔ وہ مسکراتے ہوئے کیمروں کے سامنے پوز دیتی رہیں اور مداحوں کو ہاتھ ہلا کر خوش آمدید بھی کرتی رہیں۔


تاہم وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ریڈ کارپٹ پر موجود فوٹوگرافرز زیادہ تر دیگر شخصیات کی جانب متوجہ رہے اور عالیہ بھٹ کی طرف نسبتاً کم کیمرا فوکس نظر آیا۔ اس صورتحال کو کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لیے “غیر معمولی” یا “شرمندگی” قرار دیا۔


سوشل میڈیا پر اس واقعے پر مختلف آرا سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ ایک عالمی سطح کے ایونٹ میں اس طرح کا رویہ مایوس کن ہے، جبکہ بعض نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ کو وہ توجہ نہیں ملی جس کی وہ حقدار تھیں۔

مزیدپڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ: پاکستان ساتویں پوزیشن پر چلا گیا

دوسری جانب کئی صارفین نے اس تنقید سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے پورے اعتماد اور وقار کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر اپنی موجودگی برقرار رکھی اور پروفیشنل انداز میں کیمروں کے سامنے پوز دیتی رہیں۔

واضح رہے کہ کینز فلم فیسٹیول دنیا کے بڑے فلمی ایونٹس میں شمار ہوتا ہے جہاں مختلف ممالک کے فنکار شرکت کرتے ہیں اور ریڈ کارپٹ کوریج اکثر میڈیا فوکس اور ترجیحات کے باعث بحث کا حصہ بنتی رہتی ہے۔