کراچی ،گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد (jamil ahmid)نے کہا ہے کہ آج ہماری اوسط برآمدات 5 ارب ہیں۔ 3 سال قبل زرمبادلہ کے بہت مسائل تھے،
کراچی چیمبر سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایل سیز پر آپ کے بہت سے ممبران ناراض تھے۔ 11 ہزار ایل سیز کی اپروول دینا تھی، اچھی صورتحال نہیں تھی، ایل سیز کا اپروول پروسیس مکمل کیا اور آسانیاں دیں، آج حالات بہتر ہیں۔
گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ آج ہماری اوسط درآمدات 5 ارب ہیں، 3 سالہ کوششوں سے زر کا بہاؤ بہتر ہوا، ہنڈی حوالہ کا سدباب کیا اور ترسیلات پر کام کیا۔
مزید پڑھیں:امریکی تحویل سے ایرانی شہریوں کی پاکستان کے ذریعے واپسی، نائب وزیراعظم
اُن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتوں کے باوجود ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد ہدف میں رہے گا، تیل کی قیمتوں کےلیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔









