بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آبنائے ہرمز سمیت دیگر تجارتی راستے کھلے و محفوظ ہونے چاہئیں؛ امریکہ چین اتفاق

بیجنگ ،ٹرمپ نے اپنے دورہ چین کو “کامیاب اور فائدہ مند” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور تجارت(trade and relations) کو فروغ ملے گا

ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جی پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں عالمی صورتحال اور تجارتی امور سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اہم بحری گزرگاہیں، خصوصاً آبنائے ہرمز سمیت دیگر تجارتی راستے کھلے اور محفوظ رہنے چاہئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے ذریعے کئی اہم مسائل حل کرنے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں اور اس حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ٹرمپ نے اپنے دورہ چین کو “کامیاب اور فائدہ مند” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

ملاقات کے بعد ژونگ نان ہائی کے باغات میں دونوں رہنماؤں نے چہل قدمی بھی کی، جہاں ٹرمپ نے باغات میں موجود گلاب کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے گلاب نہایت خوبصورت ہیں۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ تعزیت

اسی موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کو گلاب کے بیج تحفے میں دینے کا وعدہ بھی کیا، جسے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔