بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل ایران کشیدگی میں اضافہ، امریکی فوجی سرگرمیوں کی رپورٹس

اسرائیل (Israel)اور ایران(Iran) کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جبکہ خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں مبینہ اضافے نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں امریکی کارگو طیارے مختلف فوجی اڈوں پر پہنچے ہیں، جہاں مبینہ طور پر گولا بارود، میزائل اور دیگر فوجی سازوسامان اتارا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ترسیلات خطے میں ممکنہ نئی جنگی صورتحال کی تیاریوں کا حصہ ہو سکتی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ پہلے ہی شدید کشیدگی کا شکار ہے۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت ’’برجِ قائد‘‘ کا معاہدہ طے پا گیا

تاحال امریکا یا اسرائیلی حکام کی جانب سے ان رپورٹس کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم اس پیش رفت نے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عسکری سرگرمیوں میں تیزی کسی بھی وقت صورتحال کو سنگین رخ دے سکتی ہے، جبکہ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔