بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شان مسعود کی کپتانی ختم، نئے کپتان کا فیصلہ ہو گیا، جلد اعلان متوقع، ذرائع

شان مسعود(shan masood) کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مبینہ طور پر ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کپتان کے انتخاب کیلئے پی سی بی جلد مشاورتی عمل شروع کرے گا۔

مزید پڑھیں:مومنہ اقبال کے تمام الزامات بے بنیاد، شواہد عدالت میں پیش کرینگے، میاں علی اشفاق

ذرائع کے مطابق اگر شان مسعود نے خود استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ ان کی برطرفی کا اعلان کرسکتا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز 25 جولائی سے شروع ہوگی۔