بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی پنجاب میں 600 یونٹ تک مفت بجلی کا اعلان، عوامی ریلیف پالیسی متعارف

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان (Bhagwant Mann) نے عوامی ریلیف کے لیے نئی توانائی پالیسی کے تحت 600 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدام گھریلو صارفین کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ حد تک ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے مطابق صارفین مقررہ حد تک بجلی بغیر کسی لاگت کے استعمال کر سکیں گے، جس میں ایئر کنڈیشنر اور دیگر برقی آلات کا استعمال بھی شامل ہوگا۔

مزید پڑھیں؛سہیل آفریدی نے محسن نقوی سے ملاقات کی تصدیق کر دی

حکومتی مؤقف کے مطابق اس اسکیم کا مقصد عام شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ ساتھ ہی بجلی کے محکمے کی مالی صورتحال کو بھی برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ اسے خسارے سے بچایا جا سکے۔